کھیل

عابد علی زیادہ وقت تک وکٹ پرٹھہرنے کیلئے کوشاں

تورنگا (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے کہا کہ نئی گیند کو محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان کامیاب رہا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو روز تک فیلڈنگ کرنے کے بعد آخری سیشن میں اننگز کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی جانب سے یہی ہدایت کی گئی تھی کہ نئی گیند کو محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے وکٹ بچائے رکھنی ہے ۔ عابد علی کے مطابق بیٹنگ کے دوران گیند سیم ہورہی تھی اور کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن پہلا گھنٹہ اپنے پلان کے مطابق بڑے تحمل سے کھیلا ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں پر ذمہ داری عائد ہوگئی ہے لہٰذا میچ میں پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button