
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی جانچ پڑتال قومی اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے کرائی جائے تاکہ عوام کو سیاہ اور سفید کا علم ہو جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹ کمیٹی کو براڈ شیٹ سکینڈل کی معاملات کی جانچ پڑتال 1999 جنرل مشرف حکومت سے آج تک عمران خان کے حکومت تک تحقیقات کرنے کا فرض سونپا جائے تاکہ عوام کے منتخب نمائندے اس اہم کام کو انجام تک پہنچائیں تاکہ سیاہ اور سفید سے عوام کو آگاہی حاصل ہو۔




