اہم خبریںبلوچستان

ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان

کوئٹہ  : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گرد کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کر نا ہمارا فرض ہے اور بلوچستان کو یہا ں کے عوام کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ بنایا جائے گا پولیس کے متعلقہ تمام شعبوں میں بشمول اندراج ایف آئی آرعوام کو معیاری سروس ڈلیوری فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آئی جی پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، ڈی آئی جیز ڈویژن، درخشان ڈویژن، جعفرآباد ڈویژن، سبی ڈویژن، لورالائی ڈویژن، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ڈی آئی جی کرائم برانچ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پولیس کمانڈ ر ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہر کسی کو عزت دی جائے قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کو مزید احسن طریقے سے نبھا یاجائے گا انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہم نہیں بھولتے شہداء کے خاندانوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے پولیس کا مورال بلند ہے انہو ں نے آفسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لا یا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ پولیس کا برتاؤ دوستانہ ہونا چاہیے اور ہر شہری کو بلاتفریق عزت دی جائے۔قبل ازیں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کو سینٹرل پولیس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سابقہ آئی جی محسن حسن بٹ نے اْن کا استقبال کیا اور بلوچستان پولیس کی کمان اْ ن کے حوالے کی بعد میں نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابقہ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو پولیس گارڈ کی سلامی کے ساتھ رخصت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button