شوبز
حلیمہ سلطان کے حوالہ سے پوسٹ پر شرمین برس پڑیں

لاہور( شوبز ڈیسک ) اس ضمن میں انسٹاگرام پر ایک پیج کی جانب سے اسرا بیلگیچ کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے سے متعلق پوسٹ شیئر کی گئی۔شرمین عبید نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ایک ترک اداکارہ جس کے اپنے ملک میں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی وہ اب پاکستان میں کرکٹ کی نمائندگی کریں گی۔ فلم ساز نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر آپ اسی طرح ترک اداکاروں کو اپنے ملک میں کام دیتے رہوگے تو ہماری فلم انڈسٹری بالکل ختم ہوجائے گی۔ شرمین عبید نے مزید کہا کہ ‘جو کام آپ غیر ملکی فنکاروں سے کروا رہے ہو وہ کام ہمارے پاکستانی فنکار بھی بخوبی کرسکتے ہیں۔




