شوبز

ثنا فخر کا شوہر کیساتھ تصویر پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

لاہور( شوبز ڈیسک ) بے شمار تنقید کے بعد بلآخر اداکارہ ثنا فخر کی جانب سے 6 منٹ 12 سیکنڈ طویل ویڈیو پیغام کے ذریعے ناقدین کو جواب دیا گیا ہے ۔ثناء فخر نے ناقدین کو دھیما انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ لوگوں کا دکھ، درد اور تکلیف سب سمجھ سکتی ہوں، لگتا ہے کہ میں نے کسی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت زیادہ تھا لیکن پھر بھی میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، تنقید کرنا آپ سب کا حق ہے ، آپ اس کا اظہار کرنے کیلئے جو بھی الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ بہت اہم ہوتے ہیں اور ان لفظوں سے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے ۔ آخر میں انہوں نے ناقدین کو دعائیں بھی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button