
حب: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے 63 کروڑ روپے مغربی بائی پاس روڈ حب کا باقاعدہ افتتاح اور 150 ملین روپے کی لاگت سے مشرقی بائی پاس سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ گزشتہ روز متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی63 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سڑک صنعتی شہر حب کو کراچی سے ملا دیا ہے۔ وزیراعلی نے مشرقی بائی پاس سڑک کے منصوبے کا بھی باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 5 کلو میٹر پر مشتمل یہ سڑک حب کو ساکران روڈ سے ملائے گی۔ سڑک کو ایک سال کی مختصر مدتِ میں مکمل کیا جائے گا سڑک 150 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔ مشرقی بائی پاس سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔ مغربی بائی پاس روڈ پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔




