
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس کو پیشہ ورانہ بنانے کے ضرورت ہے۔
اسلام آباد کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دارالحکومت میں امن او امان اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا اسلام آباد کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیس کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،اسد قیصر نے کہا جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ا سپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات کیں جبکہ آئی جی نے اسپیکر کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا۔



