کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام : آمد و رفت میں شدید مشکلات کاسامنا

0 30

کوئٹہ:  کوئٹہ شہر میں آئے روز ٹریفک جام کے مسئلے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ، آج بھی ہاکی چوک بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں کوئی متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں جب بھی کوئی دھرنا دے دیا جائے یا احتجاج کیا جائے تو تمام شہر مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے ۔ آدھے گھنٹے کا راستہ تین سے چار گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اسے ٹریفک پولیس کی نااہلی قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں متبادل راستے بنائے جائیں تا کہ احتجاج یا دھرنے کی صورت میں سڑکیں بلاک نہ ہوں اور متبادل میں آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.