جمہوریت کی بقا اور فروغ کے لیے بلوچستان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے: ثناءاللہ بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ کا کہنا ہے جمہوریت کی بقا اور فروغ کے لیے بلوچستان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام نئی تاریخ رقم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں بیرون ملک سے بی این پی چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمدبخش بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے دوران پارٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ثنا اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے ملک میں جہاں فیصلوں کا مرکز غیر منتخب ادارے ہیں وہیں دوسری طرف عوام پر مہنگائی عذاب بن کر ٹوٹ ہورہی ہے جبکہ ٹیکسز کی بھرمار، تنخواہوں میں عدم اضافے اور معاشی سرگرمیوں میں واضح کمی نے رہی سہی کسر پوری کردی انہوں نے گزشتہ دنوں ن لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو حکومت کی واضح بوکھلاہٹ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے موجودہ نام نہاد اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اور صوبے کی عوام اس میں ہر اول دستے کا کردار نبھائیں گے جس کا نتیجہ عوامی امنگوں کے مطابق نکلے گا۔