Daily Archives

October 19, 2020

پاکستانی ٹیم کی کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے خواب تھا لیکن کر کٹ…

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ…

ایسے لوگوں کو بورڈ میں اہمیت دی جا رہی ہے جن کا تعلق انگلینڈ سے ہے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بورڈ میں ایسے لوگوں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے جن کا کوئی نہ کوئی تعلق انگلینڈ کے ساتھ ہے یا رہا ہو۔ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں پولو فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی…

متحدہ عرب امارات کی پہلی مسافر پرواز اسرائیل پہنچ گئی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ہونے والے معاہدے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے یو اے ای کی پہلی مسافر پرواز آج (19 اکتوبر کو) اسرائیلی شہر تل ابیب پہنچ گئی۔ امریکی خبررساں ادارے ’اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق…

اٹلی: ایک دن میں کورونا کے 11 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز

اٹلی میں کورونا کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے اور ایک روز میں کورونا کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔ اطالوی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 69…

شہزادی ڈیانا شاہی خاندان کا حصہ بننے پر مایوس تھیں

برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی اور شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا جن کو اس دنیا سے کوچ کیے اب 23 برس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے انھوں نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا سرکاری طور پر حصہ بننے کے بعد شدید…

اسرائیل اور بحرین کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی، تقریب کی تیاریاں مکمل

اسرائیل اور بحرین کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کے آغاز سے متعلق آج بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میر بین…

امریکی مخالفت رائیگاں، ایران پر اسلحہ خریدنے کی طویل پابندی کا خاتمہ

ایران نے اسلح کی خریدو فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کی طویل پابندی کے اختتام کو امریکا کے مقابلے میں سیاسی کامیابی قرار دے دی۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق یہ پابندی ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے…

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 100 زخمی

 افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور…