اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے دو اہم شاہراتی منصوبوں کا ٹینڈر 20 جنوری کو ہو گا

اسلام آباد:  نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کے دو اہم شاہراتی منصوبوں کا ٹینڈر20 جنوری کوجاری کرے گی۔ این ایچ اے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارتی دو لین پر مشتمل زیارت موڑ، کیچ ہرنائی اور ہرنائی۔ سنجاوی سڑکوں کے تعمیراتی کام کا ٹینڈر 20 جنوری کو جاری کرے گی۔ جس کے لئے فزیبلٹی تیار کر لی گئی ہے۔ زیارت موڑ سے کیچ ہرنائی تک 110 کلومیٹر طویل اور ہرنائی، سنجاوی 56 کلومیٹر منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 8379.075 ملین روپے لگایا گیا ہے ان منصوبوں سے روابط کو فروغ ملے گا اور علاقے کے عوام کو سفری سہولت میسر آنے کے ساتھ ساتھ علاقائی تعمیرو ترقی اور خوشہالی میں بھی اضافہ ہو گا حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے بجٹ میں ان منصوبوں پر ترقیاتی کام کے آغاز کے لئے 100 ملین روپے رکھے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button