لنکا پریمیئرلیگ:شعیب ملک کے آل راؤنڈ کھیل سے جافنا اسٹالینز کی ٹائٹل فتح
ہمبن ٹوٹا : جافنا اسٹالینز کے مجموعے چھ وکٹوں پر 188رنز میں مرد میدان شعیب ملک 46، تھیسارا پریرا 39 ناٹ آؤٹ اور دھنن جایا ڈی سلوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ،دھنن جایا لکشن ہی تین وکٹیں لے سکے ۔جواب میں گال گلیڈی ایٹرز نو وکٹوں پر 135 رنز بنا سکی جس میں بھانوکا راجا پکسا 40 اور اعظم خان 36 رنز بنا سکے ۔شعیب ملک اور عثمان شنواری نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔وانندو ہسارنگا ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔