کورونا :برطانیہ میں 1لاکھ 37ہزار افراد کوویکسین فراہم

0 27

لندن ، واشنگٹن  :  دنیا بھر میں قاتل کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مجموعی اموات 16لاکھ 52ہزار،متاثرین کی تعداد 7کروڑ43لاکھ 15ہزار ہوگئی ۔کورونا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکا میں2374،برطانیہ 612،اٹلی680اور بھارت میں 223زندگیاں نگل گیا۔ امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ72 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اب تک 3لاکھ 13 ہزار500 امریکی وائرس کا نوالہ بن چکے ہیں،امریکا نے 20 منٹ میں رزلٹ دینے والی پہلی ہوم کووڈ ٹیسٹ کٹ کی منظوری دیدی ،امریکی براعظموں میں ایک ہفتے کے دوران کوروناکے 50 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ۔برطانیہ میں گزشتہ روز ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کو فائزربائیواین ٹیک ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی،سپین میں ہر دسواں شہری عالمی وبا سے متاثر ہو چکا ہے ،ورلڈو میٹر کے مطابق بھارت میں 223نئی اموات کے بعد کل ہلاکتیں ایک لاکھ 44ہزار 353ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد99لاکھ 54ہزار 770تک پہنچ گئی ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر یورپ میں وبا مزید زور پکڑ سکتی ہے ۔برطانوی وزیر اعظم پر کرسمس کی چھٹیوں کے دوران سخت لاک ڈاؤن کیلئے دباؤ بڑھ گیا،ڈنمارک کے وزیر اعظم نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران شاپنگ مالز اور دکانیں بند رکھنے کااعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.