Daily Archives

July 17, 2022

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش گوادر میں ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لورالائی میں7، خضدار میں 2 اور لسبیلہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج صوبے کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں تیز…

زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، عمر جاوید کی لاش برآمد

 زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشگردوں کے خفیہ ٹھکانے…

عامر کی کاوشوں سے سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی کاوشوں سے دو سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ شاہ رخ اور ’’سلطان‘‘ سلمان معروف فلم ساز اے آر…

ابرارالحق زبردستی بلے پر ووٹ ڈلوانے میں مصروف، ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار ابرار الحق ضمنی انتخابات میں بلے پر زبردستی ووٹ ڈلوانے میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، اور الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ان ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت…

اسرائیل نےغزہ کی پٹی پر میزائل داغ دیے

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر صبح ہونے سے قبل حملہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اسلامی گروپ حماس کے زیر قبضہ فلسطین کے علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے…

سری لنکا کو اب کون سے مشکل اقدامات اٹھانے ہوں گے؟

’نو ٹائم فار گوتا‘ کیونکہ ہم دنیا بھر میں چیمپیئن ہیں۔ یہ گال فیس گرین کے مقام کی ایک گرم سہہ پہر ہے جو اب سری لنکا میں احتجاجی تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس احتجاجی گاؤں میں خیموں کے سمندر کے اوپر ایک عورت کی آواز بلند ہوتی ہے، جو…

چین مغربی ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے: ٹونی بلیئر

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے چین کو مغربی ممالک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بلیئر نے تمام مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ’دنیا کی دوسری سپر پاور‘ کے طور پر ابھرتے ہوئے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ گذشتہ…

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر حملے میں اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے اندھادھند…

میکسیکو: نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14 اہلکار ہلاک

میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 14 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، حادثہ ایک بڑے ڈرگ اسمگلر کی گرفتاری کےبعد پیش آیا۔ بحریہ کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سینالووا میں ساحلی شہر لاس موچیس گر کر تباہ…

یونان میں اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا طیارہ گر کر تباہ

یونان میں مبینہ طور پر خطرناک مواد لے جانے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے شمال مشرق میں واقع شہر کوالا کے قریب پیلیوکوری نامی گاؤں میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ نیبوجا اسٹیفانووک نے کہا…