اہم خبریںبلوچستان

زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، عمر جاوید کی لاش برآمد

 زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔

آپریشن کے دوران زیارت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی پر علاقے میں کلیئرینس کا عمل شروع کردیا ہے۔

پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button