
لاہور، کراچی : ویڈیو میں اداکارہ کو سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ کو اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب انجوائے کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پراداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔




