ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 59 اموات، 1947 نئے مریض

0 30

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار 393، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 729، بلوچستان میں 18 ہزار 254، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870، اسلام آباد میں 38 ہزار 395 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.