
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے کھیلوں کے ذریعے ہی سے نوجوان نسل کوبری ثوبت سے دور رکھا جاسکتا ہے نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں سے صوبے و ملک کا نام روشن کرسکیں،مئی 2021 مِیں کوئٹہ میں انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حمید سرپرہ، جنرل سیکرٹری عبدالغنی مینگل سے کیا،
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان خود کھیلوں کے فروغ کیلئے زاتی طور پر اقدامات کررہا ہیں، صوبائی حکومت دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور عوام کو تفریحی اورصحت مندانہ سرگرمیاں بھی فراہم کرنے کیلئے کھیلوں کے ایونٹ بلوچستان بھر میں منعقد کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں باکسنگ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،کھیلوں سے صحت مند معاشرے کی تشکیل دیا جاسکتا ہیکھیلوں کی بدولت ہمارے درمیان نفرتیں ختم ہوجاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مئی 2021 مِیں کوئٹہ میں انٹرنیشنل پروفینشل باکسنگ چیمپئن شپ انعقاد کرنے کی یقین دہانی بھی کرایا اس موقع پر پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حمید سرپرہ اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی مینگل نے
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں دنیا کے نامور 8 کھلاڑیوں کو کوئٹہ مدعو کیا جائے گا جس کا مقابلہ پاکستان کے کھلاڑیوں سے کرویا جائے تاکہ بلوچستان میں موجود ٹیلنٹ اور صوبے کا امن دنیا کے سامنے جاسکے۔



