• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بلقیس ایدھی کی طبیعت ناساز، خاتون اول عیادت کیلئے پہنچ گئیں

web desk by web desk
April 14, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
بلقیس ایدھی کی طبیعت ناساز، خاتون اول عیادت کیلئے پہنچ گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد 13 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا اور  مزار قائد پر حاضری دی۔

وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر خاتونِ اول تہمینہ درانی بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں ہونے کے باوجود وہ وزیر اعظم کے ساتھ کیوں نہیں دکھائی دیں؟اس کی وجہ انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے ذریعے بتائی،  تہمینہ درانی نے خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ پہلی پوسٹ کی جس میں بتایا کہ ’جس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔‘

خیال رہے کہ  خاتونِ اول کی عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔

بلقیس ایدھی کی طبیعت ناساز :

اس کے علاوہ تہمینہ درانی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ اسپتال میں موجود دکھائی دیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلقیس ایدھی علالت کے باعث بستر پر لیٹی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ آج میں نے اور بلقیس نے ان کے اسپتال کے کمرے میں آنسوؤں کی ندیاں بہائیں، بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

تہمینہ درانی نے لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے مجھے پہلی بار خاتونِ اول کہا تو میں جھنجھلا گئی، بے شک ایدھی کی بلقیس کی برابری کوئی خاتونِ اول نہیں کرسکتیں۔

اس حوالے سے ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کو بلڈ پریشر کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے اسٹاف نے مزید بتایا ہے کہ بلقیس ایدھی چند روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

Previous Post

بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیاری کررہے ہیں : میر اسرارزہری

Next Post

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے سے انکار

Next Post
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے سے انکار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے سے انکار

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.