جوہری ہتھیاروں کے ماحول میں تنازع یاجنگ کی کوئی گنجائش نہیں، جنرل سید عامر رضا

0

کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نےکہا کہ سرحد پارسےہونے والی دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،افواج پاکستان وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ملکی تحفظ کیلئے ہمارے جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، کیڈٹس کے کندھوں پرملکی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نےکہاکہ دنیا اس وقت غیر یقینی صورتحال سےگزر رہی ہے،جہاں ہائبرڈخطرات خودمختار ریاستوں کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کررہےہیں،جوہری ہتھیاروں کےماحول میں تنازع یاجنگ کی کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی غلط اندازےکاجواب حملہ آورکی سوچ اورحساب کتاب سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔

 

جنرل سیدعامر رضا کاکہنا تھا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں پاکستان نےمثبت اورفیصلہ کن کردار ادا کیا،پاکستان کی سفارتی کوششوں اورثالثی کو پوری دنیا نے دیکھا،تاریخی اسلام آباد معاہدہ امن اور کشیدگی میں کمی کیلئےپاکستان کے مستقل عزم کا عکاس ہے،مکہ معاہدہ پائیدار امن کے اسی وژن کا تسلسل ہے۔

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نےکہاکہ کشمیر تقسیم ہندکا نامکمل ایجنڈا اورعالمی سطح پرحل طلب معاملہ ہے،پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیلئے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت غیر متزلزل رہےگی۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرنے پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.