بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیاری کررہے ہیں : میر اسرارزہری
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہیکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بلوچستان کے بیشتر اضلاع کے موسم و علاقائی حالات کے متصادم ہے تاہم پارٹی کارکنان اور ووٹرز بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ کاغزات نامزدگی جمع کرارہے ہیں جوکہ بی این پی عوامی کے بلوچستان میں تنظیمی اسٹرکچر کی فعالیت کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ زہری حویلی خضدار میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں و کارکنان قبائلی سیاسی عمائدین کے وفود سے ملاقات کے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان کے تمام طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد پر برسرپیکار سیاسی جماعت ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بلوچستان بھر میں پارٹی سوچ و فکر سے منسلک نوجوان کارکنان کو موقع دیکر بلوچستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل سے عوامی خدمت کے لیے بلدیاتی سطح پر نمائندگان سامنے لاکر قوم کی خدمت کرکے مثال قائم کریگی انکا مزید کہنا تھاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) نے ہمیشہ بلوچ نوجوانوں کے امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے جسکا ثمر آج تمام زونز میں نوجوان سیاسی کیڈرز کا پارٹی کے لیے گراؤنڈ لیول پر خدمات کی شکل میں مل رہا ہے آئندہ بھی پارٹی کے منتخب نمائندے نوجوانوں کے امیدوں پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریگی۔