قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے سے انکار
اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انفرادی تصدیق کے بغیر استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوا سکتے، قاسم سوری 22 اپریل تک تمام استعفے منظور کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب قاسم سوری کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر کے ہی جاؤں گا۔