کورونا،25 اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

0 41

لاہور:  ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.