اہم خبریںبین الاقوامی

مودی سکھوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی میں مصروف، کسان رہنماؤں کا خدشہ

نئی دہلی : کسان رہنماؤں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ نریندرا مودی سکھوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہا ہے، دلی کے باہر مظاہرین اور آر ایس ایس کے غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

مودی کی کسانوں کے احتجاج کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہے، حکومت نے دلی کے ارد گرد اور دھرنوں کی جگہوں پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں۔ کسان رہنماؤں نے غیر معمولی اقدامات کے سبب خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مودی سکھوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہا ہے۔

پنجاب سے بھی ٹکری بارڈر کے لیے 7 سو گاڑیاں روانہ ہو چکی ہیں، دلی کے باہر مظاہرین اور آرایس ایس غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، کاشتکار قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ کسان تنظیموں اور مودی سرکار کے درمیان مذاکرات کے گیارہ دور ناکام ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button