بھارتی اہلکار کا کسان کے چہرے پر جوتارکھ کر تشدد،تصویر وائرل

0

نئی دہلی  :   یہ تصویر نیٹ پر وائرل ہوگئی۔بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے تصویرٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غیرانسانی مظالم مودی سرکار کا ٹریڈ مارک بن گئے ۔یاد رہے جمعہ کو سنگھو بارڈر پر احتجاجی دھرنا دینے والے کسانوں پر مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے لاٹھیوں سے حملہ کیا، اس موقع پر جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کے چہرے کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کیاگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگوں نے اسے امریکی پولیس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر تشدد سے تشبیہ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.