
پشاور : وزیراعلیٰ ہاؤس کے 6 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کر دیں۔
سی ایم ہاؤس کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ محمود خان سے منتخب نمائندوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا۔ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈ یولنک کے ذریعے کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔




