بین الاقوامی
امارات کا باصلاحیت اور اپنے شعبوں کے ماہر غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے غیرملکی تاجروں، طبی ماہرین، سائنس دانوں، مصنفین اور باصلاحیت ہنر مند افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلانن کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہم نے قوانین میں ترمیم کی ہیں جن کے تحت سرمایہ کار، طبی ماہر، سائنس دان، انجینیئر، آرٹسٹ، مصنف یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گا۔




