حق اور سچ پر سٹینڈ لینا، ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں: مریم نواز
نون لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ پر ڈٹے رہنا اور اس کیلئے تکالیف برداشت کرنا بزدل لوگوں کا کام نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشیوں کو بے نقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔
دوسری جانب نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، ریٹائرڈ جسٹس نیب کے ملازم رہے، آج ان کو نیب کی تفتیش پر لگا دیا گیا، بات ان کی ذات کی نہیں بلکہ مفادات کا معاملہ ہے، شیخ عظمت سعید جے آئی ٹی نگران رہے جس پر براڈ شیٹ کیس کو پیسے دئیے گیے، عدلیہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوگا تو معاشرے میں انارکی ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں گندم کا ریٹ اٹھارہ سو روپے مقرر کیا جائے، کپاس کے بیج کو فوری طور پر درآمد کیا جائے۔