اہم خبریںپاکستان

کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق، وائرس سے 1563 نئے مریض متاثر

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button