شوبز

ماہرہ خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو ان کی تعریف کروں، میرا

اداکارہ میرا کا خیال ہے کہ اگرچہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے کوئی ایسا اچھا کام نہیں کیا جو وہ ان کی دل سے تعریف کرنے پر مجبور ہوں۔

میرا نے ناشپتی پرائم کے پروگرام بائی دے وے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں اور وہ کافی اچھا کام کر رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے مبہم انداز میں ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اچھا کام کرتی ہیں مگر انہوں نے کوئی ایسا بہترین کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے وہ ان کی دل سے تعریف کریں۔

میرا نے ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا اور ساتھ ہی انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کے حوالے سے بات کرتے وقت بھی زیادہ بات کرنے سے گریز کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button