کھیل

قومی کرکٹرز کی آج دوپہر چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی آمد

کراچی  ( اسپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت کیلئے ملک کے دیگر علاقوں کے کرکٹرز،ان کے اہل خانہ،ڈاکٹرز اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے افراد آج دوپہر کو لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی پہنچ جائیں گے جس کے بعد پچاس رکنی گروپ تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ کے عمل سے گزر کرمقامی ہوٹل میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو جائے گا۔کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام پی سی بی نے کیا ہے تاہم کراچی سے تعلق رکھنے والے پلیئرز اور سپورٹ اسٹاف کے لوگ پہلے ہی اپنے گھروں پر آئسولیشن کا عرصہ مکمل کر رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں سے متعلق افراد پیر کی شام لاہور میں یکجا ہو کر آج کراچی کیلئے رخت سفر باندھیں گے جن کے اپنے شہروں میں ہونے والے دو ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے ۔واضح رہے کہ چارٹرڈ فلائٹ سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی کراچی پہنچیں گے جو گرانٹ بریڈبرن سے منسلک ہو کر پاکستان کپ کے اختتامی مرحلے کے میچوں اور پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے جس کا آغاز 21 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button