سکواڈ میں جگہ نہ بنانیوالے پلیئر پرعزم رہیں:چیف سلیکٹر

0 29

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہناہے کہ وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ان نو کھلاڑیوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ وہ مستقل جگہ بناسکیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ جو کھلاڑی قومی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، وہ پرعزم رہیں اور اپنی فارم اور فٹنس پر کام کرتے رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شان مسعود، محمد عباس اور حارث سہیل کی کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا، جس کے باعث انہیں سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔عابد علی اب ایک نئے پارٹنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، حال ہی میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے عبداللہ شفیق یا عمران بٹ میں سے کوئی ایک کھلاڑی ان کے ساتھ اوپننگ کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپنر زاہد محمود کا کیس بہت مضبوط تھا تاہم ہم نے فی الحال چار ناتجربہ کار سپنرز کے ساتھ سیریز میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ انہوں نے تابش خان کو سہیل خان پراس لیے ترجیح دی ہے کیونکہ وہ پاکستان کے حالات میں زیادہ مؤثر اور کارآمد ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.