پہلا ٹیسٹ:انگلش بیٹنگ نے سری لنکن ٹیم پر ناکامی کا شکنجہ کس دیا

0 27

گال:  ہوم ٹیم کے مجموعی اسکور 135 کے جواب میں انگلینڈ نے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز دو وکٹوں پر 127رنز کے ساتھ شروع کی تو جانی بیئراسٹو 47رنز بنا کر لوٹ گئے تاہم 73 رنز بنانے والے ڈین لارنس کے ساتھ 173 رنز کی رفاقت قائم کرنے والے انگلش کپتان جو روٹ نے ثابت قدمی کے ساتھ دن کا اختتام بارہ چوکوں سمیت 168 رنز کے ساتھ کیا تو مجموعی اسکور چار وکٹوں پر 320 تک جا پہنچا تھا اور ان کے ساتھ جوز بٹلر سات رنز پر کھیل رہے تھے ۔سری لنکا کی جانب سے لسیتھ امبولڈینیا نے ہی تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.