مالدیپ پرآپ کا ذاتی جزیرہ، 24 گھنٹے کا کرایہ 80 ہزارڈالر
مالدیپ اس وقت 1200 جزائر کا ملک ہے جس میں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ پوری دنیا میں کووڈ 19 کی وبا کے تناظر میں یہاں لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے اور اب آپ ایک پورا جزیرہ بھی کرائے پر لے سکتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک رات ٹھہرنے کا معاوضہ 80 ہزار ڈالر (سواکروڑروپے) ہے۔
اس جزیرے کو ’اتہافوشی‘ یعنی ذاتی جزیرے کا نام دیا گیا ہے جسے والڈروف ایسٹوریا مالدیپ نامی کمپنی نےخریدا ہے اور یہ ذاتی ملکیت میں مالدیپ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ اس کا رقبہ 32000 مربع میٹر ہے اور یہاں تین عمارتوں میں زیادہ سے زیادہ 24 افراد ٹھہرسکتےہیں۔