سعودی عرب میں اگلے 10 روز میں سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری ہو گئی

0 47

ریاض: سعودی عرب کا شمار دنیا کے گرم ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہاں کے بعض علاقوں میں اتنی گرمی پڑتی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ گرمی یہیں پر ریکارڈ کی جاتی ہے۔ تاہم اس بار سعودی عرب میں سردی بھی ریکارڈ توڑ پڑنے والی ہے۔ مملکت میں اگلے 10 دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری ہو گئی ہے۔ماہرین محکمہ موسمیات کہا ہے کہ 14 جنوری سے 24 جنوری تک مملکت میں کڑاکے کی سردی کا راج رہے گا۔ ماہر موسمیات حسن کرانی نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں بتایا ہے کہ جمعرات کی شام سے اگلے دس روز تک سعودی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔ عوام سردی سے بچا کے لیے خصوصی انتظامات کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاشمالی علاقوں میں بارش، برف باری،سرد ہواں کے چلنے سے درجہ حرارت بہت کم ہو جائے گا۔جبکہ ایک اور ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ درجے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.