ماشکیل کے ایک سو سے زائد نوجوانوں نے لیویز کے لیے کاغذات جمع

0 26

ماشکیل:  بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی ترجمان نصیر کبدانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماشکیل کے ایک سو سے زائد نوجوانوں نے لیویز کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے مگر اس کے باوجود تیس بندوں کے لیے انٹرویو کی تاریخ دی گئی ہے جو کہ پسماندہ سرحدی تحصیل کے نوجوانوں کے ساتھ سرا سر ظلم اور ناانصافی ہے ماشکیل کا کوٹہ کم کرنا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ایسے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر واشک کمشنر رخشان ڈویژن و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر فوری ایکشن لیں اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو ساتھ لیکر سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.