مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں
کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران کے سانحہ مچھ سے متعلق مقف پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے،آپ پر 22کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی آہ وبکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے، وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں،ان کیسروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے اور اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہیہیں، یہ آپ کا فرض ہے،یہ آپ کو کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور ایکٹر سے ملنے کا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنیکا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں۔