پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں دوستانہ تجارتی زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کے خلاف مظاہرین

0 44

تفتا ن: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں دوستانہ تجارتی زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کے خلاف مظاہرین نے انٹرنیشنل شاہراہ پر احتجاج اور دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے 4 مہینوں سے زیرو پوائنٹ دوستانہ گیٹ کی بندش کے خلاف جمعیت علما اسلام اور بابائے چاغی پینل کے زیر اہتمام تفتان میں احتجاج اور انٹرنیشنل شاہراہ کو تمام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا احتجاجی مظاہرین کی قیادت جمعیت علما پاکستان کے ضلعی امیر مولوی نجیب اللہ محمد حسنی،بابائے چاغی پینل کے تفتان کے سربراہ حاجی قادر بخش نوتیزئی،محمد شریف مینگل،ملک کریم محمدانی، حاجی شاہ میر محمدانی،قاری عبدالرحمن اہیجباڑی،مولوی عبدالشکور محمد حسنی،مولوی نور محمد حسنی۔محمد آصف شیرزئی،نقیں ب اللہ کاکڑ،احمد نورزئیکی قیادت میں شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا جس سے پا ک ایران انٹرنیشنل شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جمعیت علما اسلام اور بابائے چاغی پینل کے رہنماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 مہینوں سے پاک ایران دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا جس سے علاقے کے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں زیرو پوائنٹ گیٹ میں 5 ہزار سے زائد مزدور روزانہ اجرت پر کام کر کے اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں ہم زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی، تحصیلدار تفتان ظہور احمد محمد حسنی اور نائب رسالدار در محمد بلوچ نے مذاکرات کی اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کو ڈپٹی کمشنر چاغی کے توسط سے حل کر دیں اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ تجارتی گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیں گے اسسٹنٹ کمشنر تفتان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا دھرنا اور احتجاج ختم کر دیا اور کہا کہ اگر تین دن کے بعد زیرو پوائنٹ گیٹ تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول نہیں گیا تو ہم پاک ایران امیگریشن گیٹ اور مشترکہ بازار چاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیں گے احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹریفک میں روانی بحال ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.