کسٹمز نے سیکورٹی فورسز کی تعاون سے پنچگور میں چھا پے کے دوران بڑے پیمانے پر ایرانی ڈیزل کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
گوادر: کسٹمز نے سیکورٹی فورسز کی تعاون سے پنچگور میں چھا پے کے دوران بڑے پیمانے پر ایرانی ڈیزل کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق پنچگور کسٹمز موبائل اسکواڈ اور ایف سی نے 9ہینو ٹرکوں / ٹینکر ز سے 3لاکھ 56 ہزار لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برامد کی اور یہ ایک ہی دن میں کسٹمزپنچگور کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے 40 دنوں میں پنچگور کسٹمز 5لاکھ 53ہزار سے زائد لیٹرز ڈیزل قبضے میں لے جا چکے ہیں جبکہ 16ٹرکز/ ھینوز بھی قبضے لے کر مالکان کے خلاف کاوائی کی جارہی ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت تقریبا 20کروڑ بتائی جاتی ہے جسے ا سمگلرز اندرون سمگل کرنا چاہتے تھے، اس علاوہ کوڑ کیھڑا کے مقام پر ایف سی اور کسٹمز نے ایک بس سے غیر ملکی سامان جن میں آٹو پارٹس، ایرانی خوراکی مواد قبضے میں لے لیا۔ کاروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز گوادر طاہر قریشی، ایڈیشنل کلکٹر غلام حیدر مئسر، ڈپٹی کلکٹر فلک شیر نے ترتیب دی گئی عملے جس کی سربراہی سپرنٹنڈینٹ سعید بلوچ نے کی۔