ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
چمن: چمن آئی جی ایف سی بلوچستان فیاض حسین شاہ کی ہدایت پر سرحدی شہر چمن میں ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہیں
جس میں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی جس میں سینکڑوں مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کا رخ اورفری علاج کیا چمن میں فرنٹیر کوربلوچستان چمن سکاؤٹس کی جانب سے آئی جی ایف سی کی ہدیت پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں سینکڑوں غریب عوام کو مفت طبی امداد دی گئی اور تفصیلی معائینہ کیا گیا کیمپ میں غریب عوام میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئی کیمپ کا آغاز صبح کیا گیا جو شام تک جاری رہا فرنٹیر کور کی جانب سے چمن سکاؤٹس کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے کمانڈنٹ ایف سی چمن سکاؤٹس کرنل راشد صدیق نے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایت پرچمن سکاؤٹس کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے چمن کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے کیمپ میں شامل ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سردی کی وجہ سے سینے کی خرابی میں مبتلا افراد کی تعداد زیادہ ہے جن کا تفصیلی معائینہ کر نے کے بعد بہترین ادویات فراہم کردی گئی جس سے ان افراد کا اعلاج ممکن ہو جائے گافری میڈیکل کیمپ کے علاوہ چمن سکاؤٹس کی جانب سے غریب اور دہاڑی دار طبقہ میں مفت کھانا کی تقسیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں کھلونے وغیرہ بھی تقسیم کئے جبکہ دوسری جانب غریب عوام اور قبائلی عمائدین نے فرنٹیر کور کے اس اقدام کو سراہتے ہوِئے آئی جی ایف سی فیاض حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا کیمپ میں عورتوں اور بچوں کا بھی بڑی تعداد میں معائینہ کیا گیاچمن فرنٹیر کور کے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے غریبوں کافری علاج معالجہ کیا۔