بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایس ایس ٹی جنرل کے امتحان میں ژوب ڈویژن کے ٹوٹل 136سیٹوں میں سے 52 سیٹوں پر کامیابی
لورالائی: عوامی حلقوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایس ایس ٹی جنرل کے امتحان میں ژوب ڈویژن کے ٹوٹل 136سیٹوں میں سے 52 سیٹوں پر کامیابی کو ژوب ڈویژن کے طلباء کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لورالائی،میختر،دکی،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،ژوب کے طلباء نے یہ ثابت کیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں بلوچستان کے کسی ضلع کے امیداروں سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے میرٹ پر اساتذہ کی تعیناتیاں کی جس سے غریب گھرانوں کے معاشی اور ژوب ڈویژن میں تعلیمی بہتری کے لیے سنگ میں ثابت ہوگاکیونکہ ٹیچنگ کی ان پوسٹوں پر اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی پوسٹنگ سے ژوب ڈویژن میں تعلیمی میدان میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور بلوچستان کے طلباء کا بلوچستان پبلک سروس کمیشن پر اعتماد میں اضافہ ہوگا انہوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین اور ممبران کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ کمیشن آئندہ بھی میرٹ پر تعیناتیاں کرے گا۔