سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں فلم سازوں کا کام :میرا
لاہور : اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے ۔