کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 87 اموات، 3179 نئے مریض رجسٹرڈ

0 31

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں 17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.