کوئٹہ: چپاتی 15 کی ہوگئی، روٹی 30 میں بیچنے کی اجازت طلب
کوئٹہ میں نانبائیوں نے فی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی۔ بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں تندور آج تیسرے دن بھی بند ہیں جبکہ ہوٹلز میں چپاتی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔