کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو عوام کا جم غفیر نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائیگا: پیپلز پارٹی بلوچستان

0 37

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کامیاب آغاز عوامی ریفرنڈم اور حکومت پر بھرپورعدم اعتماد کااظہار ہے ،حکومتی وزراءاور کرایہ کے ترجمان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنی نااہلی اور نالائقی کو نہیں چھپاسکتے ،گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ سے وفاقی حکومت کی نااہلی کیلئے وفاقی وزراءکی گھبراہٹ بنتی ہے ،عمران خان کی مالی سہولت کاروں کی تجوریاں بھرنے والی حکومت کو عوام مزید نہیں پال سکتی ،ملک کو تباہی اور بربادی سے نکالنے کا واحد بنیادی راستہ جمہوری سیاسی جدوجہد ہے ،آج کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگااور 25اکتوبر کو کوئٹہ میں عوام کا جم غفیر ثابت کرے گا کہ وہ اس نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں سے بے زار ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،میڈیا کوارڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے گزشتہ روز پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جمہوری تحریک کے زیراہتمام گوجرانولہ کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہوگئی ہے کہ عوام ان نااہل ونالائق حکمرانوں سے بے زارآچکی ہے اور اب وہ مزید انہیں برداشت نہیں کرسکتی ،کامیاب جلسے سے حکومتی حلقے پریشانی سے دوچار ہیں اور بوکھلاہٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں پر الزامات عائد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ نااہل وسلیکٹڈ حکومت کے وزراءاور کرایہ کے ترجمان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے خلاف ہرزہ سرائی سے اپنی نااہلی اور ناکامیوں کو نہیں چھپاسکتے ،پیپلزپارٹی ان کے جھوٹے وعدوں ،عوام پرمظالم کے خلاف جدوجہد کرتی رہے گی ،پاکستان جمہوری تحریک ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلاکر عوام کو ان کے ووٹوں سے منتخب حکومت دے گی گوجرانوالہ میں کامیاب جلسے حکومت گھبرائیں کیونکہ بہت جلد ان کا بوریہ بستر گول ہونے والا ہے ،انہوں نے کہاکہ آج ہر طرف مہنگائی ،گیس ،بجلی ،پیٹرول ،چینی ،آٹا سب عوام کے دسترس سے باہر ہے لیکن نااہل وزیراعظم عوام کو کہتاہے کہ گھبرانا نہیں ،لیکن اب وقت آگیاہے کہ مسلط نااہل وسلیکٹڈ ٹولہ گھبرائیں مزید عوام انہیں برداشت نہیں کرسکتی ،آج پاکستان جمہوری تحریک کا کراچی میں جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا،پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت یہ ثابت کریگی کہ وہ اس نااہل ونالائق حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ۔پی ڈی ایم کی کامیاب احتجاجی تحریک کاآغاز عوامی ریفرنڈم اور حکومت پر بھرپورعدم اعتماد کااظہار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.