بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی ابتر صورتحال :لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

0 30

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی ابتر صورتحال اور سہولیات کی فقدان سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے ،بلوچستان میں کورونا وائرس نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے پول کھول دیئے ہیںینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹریاسر خان اچکزئی ودیگرنے وائی ڈی اے بلوچستان کے زیر اہتمام صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی اور پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) کے قیام کے خلاف گرینڈ احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی سول ہسپتال سے نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹریاسر خان اچکزئی نے کہاکہ آج بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سرنج تک میسر نہیں ہوسکاہے بلوچستان میں کورونا وائرس نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے پول کھول دیئے ہیںسرکاری ہسپتالوں میں ٹسیٹ تک نہیں ہوتے تمام مشینیں خراب ہے ہم احتجاج کرکے حکومت کو مجبور کرینگے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرے جب تک بلوچستان کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہیں دی جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات دی جائے ۔ہمیں سڑکوں پر آنا اچھا نہیں لگتا لیکن حکومت کی نعقص پالسیاں ہمیں سڑکوں پر لے آتی ہے تحقیقات کی جائے بلوچستان کے ہسپتالوں میں کتنی کرپشن ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.