سبی :اشیاءخودونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ٹماٹر سبزیاں گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
سبی: سبی وگردونواح مےں اشیاءخودونوش کی قےمتوں مےں ہوشربا اضافہ ٹماٹر سبزیاں گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ۔ تفصےلات کے مطابق سبی وگردونواح مےں منافع خوروں کو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لئیے کھلا چھوڑدےا گےا مہنگائی خوفناک حدتک بڑھتی جارہی ہے دالےں بکرا و بڑے کا گوشت مرغی مچھلی پھل مےوہ جات سمےت دےگر اشےاءبھی مہنگے دام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ٹماٹر 150روپے فروخت کےا جارہا ہے جس سے غریب لوگ شدےد مشکلات کا شکار نظر آتے ہےں عوامی سماجی سےاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے باتوں کی بجائے ٹھوس بنےاد وں پر عملی قدم اٹھائے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر رےلیف فراہم کرنے مےں اپنا کردار ادا کرے ۔