قلات : نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

0 36

قلات: قلات میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں ماشا اللہ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی المحمود کمپنی کے مسافر کوچ رجسٹریشن نمبر BSC774 ٹرک گاڑی سے ٹکرا کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات (ن)اور حیات اللہ ولد عبدالغنی جانبحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور ایدھی ایمبولینس اور 1122کے زریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی جبکہ شدید دو زخمیوں بشیر احمد ولد شیر خان اور حاجی کمال الدین کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.