کھیل
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ باہر

جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 20 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں سینئر بلے باز محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سلیکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔




