
مچھ : چیف آف بولان سردار رب نواز کرد نے کہا ہے کہ مچھ میں شدیدسردی میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے عوام کومشکلات و تکالیف کا سامناہے صارفین کیچولھے بجھ گئے ہیں جس کہ باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں گیس حکام کو عوام کی مشکلات سمجھنا چائیے ہم سمجھتے ہیں کہ سخت سردی میں عوام کو ازیت دینا گیس حکام کی نااہلی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ کے مقامی صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سردی کی آمد کیساتھ ہی مچھ میں گیس پریشر میں انتہائی کمی کی شکایت گیس حکام و منتخب نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس جدید دور میں سوئی گیس بالکل غائب رہنا عوام کو صدیوں پرانی زندگی گزار نے پر مجبور کررہے ہیں اس پریشان کن صورتحال کے باعث طلبا وطالبات تعلیمی اداروں اور ملازمین صورتحال سے دوچار ہیں جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہیسردیوں میں گیس کا معاملہ سردرد بنا رہتا ہے سوئی گیس کی اس صورتحال سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صنعتی اور گھریلو استعمال کے اس لازمی ایندھن کی سپلائی میں برسہا برس سے کوئی بہتری نہیں آئی ہر آنے والی حکومت گزشتہ حکومت کو موردالزام ٹھہراتی ہے مگر مسائل جوں کے توں برقرار رہتے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ گھریلو معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں غریب مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں کوئلے اور لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ سوئی گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقے کے شہری متاثر ہوئے ہیں حکومت صارفین کے لیے گیس پریشر میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوسکے۔




